پنجاب یونیورسٹی میں 16 سائنسدانوں کوریسرچ پراڈکٹوٹی ایوارڈ دینے کی تقریب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ریسرچ پراڈکٹوٹی ایوارڈ 2016 حاصل کرنے والے 16 مایہ ناز سائنسدانوں کے اعزاز میں وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں تقریب تقسیم تعریفی اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل اور ایوارڈ حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے جن 16 سائنسدانوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نسیم، ڈاکٹر سائرہ ریاض، ڈاکٹر ذیشان یوسف، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ہ حسنین، ڈاکٹر حافظ اظہر علی خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز چوہدری، ڈاکٹر محمد زعیم الحق بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد مکشوف اطہر و دیگر شامل ہیں شامل ہیں۔