ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلافتحریک التواء جمع کرا دی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے 46 ہزار ایجوکیٹرز کی مبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے خبر کے مطابق امیدواروں نے یونین کونسل کے 8 نمبر اور گاؤں کے 4 نمبر حاصل کرنے کے لئے مبینہ طور پر جعلی و بوگس ڈومیسائل کا سہارا لیکر کامیابی حاصل کی۔
دستاویزات کے مطابق ایجوکیٹرز کی بھرتی میں ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ایک امیدوار نے افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی ڈومیسائل استعمال کیا اور یونین کونسل و متعلقہ گاؤں کا رہائشی ظاہر کر کے 12 نمبر حاصل کئے لیکن سلیکشن کمیٹی کیطرف سے امیدوار کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔