مانگا منڈی میں عید قریب آتے ہی دیسی شراب کی فروخت کا دھندہ

مانگا منڈی میں عید قریب آتے ہی دیسی شراب کی فروخت کا دھندہ

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں عید قریب آتے ہی مانگا ہٹھاڑ کے علاقہ میں اور اردگرد کے نواحی گاؤں میں دیسی شراب تیار کرنے والا گروہ سرگرم شہر میں سیکورٹی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے نوسر باز اور جیب تراشوں نے ڈیرے ڈال لیے،مساجد میں سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں۔ دن دیہاڑے رمضان المبارک میں چوری کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی شہریوں نے سی سی پی اور سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے محررکاکہنا ہے کہ آپ جہاں دل کرے شکایت کر لیں ہمارے پاس نفری نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4