حالیہ بیان نے سپیکر اسمبلی کی جانبداری ثابت کر دی،زبیر کاردار

حالیہ بیان نے سپیکر اسمبلی کی جانبداری ثابت کر دی،زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے جے آئی ٹی کا میدان ہو یا پھر کرکٹ کا میدان ہو جیت (ن) لیگ کی ہو گی کہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ اس بیان سے سپیکر نے اپنی جانبداری ثابت کردی ہے اور سپیکر کی بجائے ایک (ن) لیگی ورکر ہونے کا ثبوت دیا ہے وہ سپیکر کے عہدے پر رہنے کا حق کھو چکے ہیں جبکہ ان کی جانب سے عمران خان اور طاہر القادری پر پارلیمنٹ پر حملے کا مقدمہ درج نہ ہونے کا بیان دیکر در حقیقت ثابت کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں کی کمزوری کی وجہ سے یہ دونوں لیڈر مقدمات کے باوجود آزاد گھوم رہے ہیں اس پر وہ وزیر داخلہ سے استعفی مانگیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ایک نااہل حکومت ہے جو ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بھی ناکام ہو چکی ہے ایسی حکومت کا رخصت ہو جانا ہی ملکی مفاد میں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1