وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی حمایت میں خاموش طبقہ میدان میں آگیا

وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی حمایت میں خاموش طبقہ میدان میں آگیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ریگولر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی کے خلاف درخواست کے بعد یونیورسٹی کا خاموش طبقہ وائس چانسلر کی حمایت میں میدان میں آگیا،انہو ں نے سرچ کمیٹی سے فریق بننے کی استدعا کر دی ۔عدالت نے وی سی کی تعیناتی کا اختیار پنجاب حکومت کا تسلیم کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دیا ،سرچ کمیٹی کی سفارشات پر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا جس کے خلاف ڈاکٹر غزالہ نورین جو کہ وی سی کے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں نے ان کے کاغذات پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4