مون سون میں نہروں کی حفاظت کیلئے فیلڈا نجینئرز پٹرولنگ کا عمل تیز کریں،اسداللہ خان

مون سون میں نہروں کی حفاظت کیلئے فیلڈا نجینئرز پٹرولنگ کا عمل تیز ...

لاہور)اپنے خبر نگار سے ) صوبائی سیکرٹری آبپاشی و مینجنگ ڈائریکٹر پیڈا کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران نہری ڈھانچے کی حفاظت کے لئے فیلڈا نجینئرز نہروں پر پٹرولنگ کا عمل مزید بڑھا دیں تا کہ سیلاب کی صورت میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاجا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نہری تنصیبات کی حفاظت کے لئے محکمہ آبپاشی میں قائم کئے جانے والے سیفٹی ایویلیوایشن سیل کی سفارشات پربر وقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نیاپنے دفتر میں فلڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جاری ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے سینئر انجینئرز موجود تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے محکمانہ اقدامات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیاسیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران نہروں پر پٹرولنگ کا عمل تیز تر کیا جائے اور سیفٹی ایویلیوایشن سیل کی سفارشات کے مطابق حفاظتی پشتہ جات ،آبی گزرگاہوں کی کشادگی اورپانی کے بہاؤ میں آنے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کے کام بروقت مکمل کروائے جائیں تا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں نہری ڈھانچہ نقصان سے محفوظ رہ سکے۔ سیکرٹری آبپاشی نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ چیف انجینئرز اپنے اپنے زونز میں پٹرولنگ کے عمل اور حفاظتی پشتہ جات کی مضبوطی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں سیکرٹری آبپاشی نے کہا کہ سیلاب اور اس کے نقصانات سے نبردآزما ہو نے کیلئے فلڈ رسک اسسمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد جی آئی ایس سسٹم کی مدد سے دریاؤں کے بہاؤ کی نگرانی اور سیلاب کی بروقت پیش گوئی کرنا ہے تاکہ انسانی آبادیوں کو سیلاب کی تباہ کاری سے محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ یونٹ پرانے فلڈ بندکی مرمت میں تکنیکی تعاون کے علاوہ سیلاب کے آنے سے پہلے اور بعد میں فلڈ بندوں اور بیراجوں کا معائنہ کر کے متعلقہ فیلڈ افسران کو معاونت فراہم کرتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1