یعقوب قادری نے انجمن طلباء اسلام کے مشن کے فروغ کیلئے تاریخی کرداراداکیا ،سید بو علی شاہ

یعقوب قادری نے انجمن طلباء اسلام کے مشن کے فروغ کیلئے تاریخی کرداراداکیا ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے بانی رکن ،صدر نشین رہبر کونسل،مصطفائی تحریک کے سابق امیر محمد یعقوب قادری کی چوتھی برسی ملک بھر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور انکی دینی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ برسی کا مرکزی اجتماع سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہور میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید بو علی شاہ نے کہا کہ یعقوب قادری نے انجمن طلباء اسلام کے مشن کے فروغ کیلئے جرأتمندانہ اور تاریخی کردارکیا ہے۔

۔ ان کے پیروکار اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہشتگرد ی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔سیکریڑی اطلاعات پنجاب محمد اکرم رضوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یعقوب قادری کی دینی و قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔

یعقوب قادری سفیر امن اور سفیر عشق رسول تھے۔ان کی زندگی کا ہر لمحہ نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے وقف رہا۔ ناظم کشمیر اختثام منظور عباسی نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف یعقوب قادری کی جرأت مندانہ جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4