عوام اداروں کے تحفظ کیلئے تحریک انصافکے ساتھ کھڑے ہیں،طاہر رشید

عوام اداروں کے تحفظ کیلئے تحریک انصافکے ساتھ کھڑے ہیں،طاہر رشید

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر رشید چوہدری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی گھبراہٹ کی وجہ موسم کی خرابی نہیں بلکہ جے آئی ٹی میں پوچھے گئے سوالات کی وجہ سے ہے۔ تحریک انصاف نے کرپشن بے نقاب کرکے رائیونڈ کے باسیوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔

۔ انکا مزیدکہنا تھاکہ حکمران لوٹ کھسوٹ کے معاملے میں کسی کا لحاظ نہیں کرتے۔

،چند سال میں کھرب پتی بننے کا فن اس خاندان کی ایجاد ہے۔ طاہر رشید چوہدری نے کہا کہ عوام اداروں کے تحفظ کیلئے تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اگر کسی گلو بٹ کی ’’طبیعت خراب‘‘ ہوئی تو ہم ٹھیک کردیں گے لیکن اداروں کے تقدس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4