جناح اسلامیہ کالج فار گرلز ٹاؤن شپ میں فضیلت شب قدر سیمینار

جناح اسلامیہ کالج فار گرلز ٹاؤن شپ میں فضیلت شب قدر سیمینار

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج فار گرلز ٹاؤن شپ میں فضیلت شب قدرکے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں طالبات نے شب قدر کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔اس سیمینار میں دس طالبات نے اپنے تحقیقی مضامین اور پیپر پیش کئے شب قدر ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔یہ رات رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ایک رات ہے یہ رات کسی معجزہ سے کم نہیں۔اسی مبارک رات قرآن مجید نازل ہوا قرآن مجید بھی ایک معجزہ ہے ایک ایسی آسمانی کتاب جس میں لاکھ کوششوں کے باوجود بھی آج تک کوئی ردوبدل نہیں کر سکا ۔

یہی اسکا سب سے بڑا معجزہ ہے۔طالبات نے اپنی تقریروں میں شب قدر نزول قرآن اور اس رات کی عبادت کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

نبی کریمﷺ اس رات اللہ کی عبادت کرتے اور امت کو بھی اس رات اللہ کی عبادت ،شب بیداری تلاوت قرآن مجید کرنے کا درس دیتے۔

شب قدر اللہ کی طرف سے ایک ایسا تحفہ ہے جو صرف امت محمدیہ کو ہی ملا ہے کسی اور امت کے حصہ میں یہ رات نہیں آئی۔

۔اس رات کی عبادت کا ثواب ایک ہزار سال کی عبادت سے بھی زیادہ ہے۔اس رات تلاوت قرآن مجید کا اجر بہت زیادہ ہے۔روایات میں ہے کہ شب قدر کی رات ایک آیت پڑھنے کا ثواب اسی نوافل سے بھی زیادہ ہے۔اسی رات مسلمان اپنے رب کے حضور سجدہ ریز رہتے ہیں۔اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور اللہ سے اپنے بخشش کی دعا کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4