لاہور کالج کے ملازمین میں وائس چانسلر کی جانب سے عیدی تقسیم

لاہور کالج کے ملازمین میں وائس چانسلر کی جانب سے عیدی تقسیم

لاہور(پ ر) عید الاضحی کے موقع پر وائس چانسلر لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی نے ادارے کے درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے دو ہزار روپے فی کس عیدی جاری کردی۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلرڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات کو منظوری کیلئے سنڈیکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔اسٹیٹ آفس میں عیدی تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ملازمین اور آفیسرز نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4