سنگت کے پراجیکٹ ’’اپنے کرایہ دار کو جانو‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی

سنگت کے پراجیکٹ ’’اپنے کرایہ دار کو جانو‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی

لاہور(پ ر)جمہوری ادوار میں عوام کے بہترین مفاد اور ملکی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے موثر قوانین بنائے جاتے ہیں جن پر عمل درآمد کرکے بہترین اور پرامن معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں 2015 میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے"عارضی رہائش پذیر افراد کی معلومات پنجاب 2015 " قانون کے حوالے سے شروع کئے گئے پراجیکٹ ’’اپنے کرایہ دار کو جانو‘‘ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی میاں وحید عالم،ممبر قومی اسمبلی, زاہد اسلام، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے موثر اقدامات کئے ہیں، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کررہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ مذکورہ ایکٹ پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے سے شرپسندعناصر قانون کے شکنجے میں آسکتے ہیں۔

جس سے امن وامان کی صورت حال مزید بہتر ہوگی،پروجیکٹ ’’اپنے کرایہ دار کو جانئے‘‘ کے پروگرام منیجر ساجد علی نے شرکاء کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2015 میں منظور ہونے والے اس ایکٹ بارے عوامی سطح پر آگاہی پوری طرح موجود نہیں جس کی وجہ سے پراپرٹی ڈیلرز، ہوٹل، ہوسٹل ، گیسٹ ہاؤس، سرائے اور گھروں کے مالکان و ذمہ داران اور کرایہ داروں کے خلاف کاروائیاں ہوتی رہی ہیں اس لئے شہریوں میں ملکی قوانین بارے آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے۔ ہوٹل ، ہوسٹل اور سرائے مالکان ومنیجرز ، پراپرٹی ڈیلرز اور عام شہری اس ایکٹ پر عمل درآمد کریں تو جرائم پیشہ افراد کسی طور بھی چھپ نہیں سکتے اس پراجیکٹ کے ذریعے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور اداروں کے مابین باہمی رابطہ کاری کے علاوہ اس قانون کے اردو ترجمے کی اشاعت کے ساتھ ساتھ اس قانون کی اہم جزئیات بارے بھرپور تشہیری مہم اور عوامی سطح پر شہریوں کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے نوجوان رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں،ایس ڈی ایف قبل ازیں یہ پروجیکٹ بہاولپو میں کا میابی سے مکمل کرچکی ہے،قیصرملک نائب صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن، آفتاب جاوید ڈائریکٹر گیان سوسائٹی،،میاں محسن صدر ایپکا،لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے کہا سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے ’’ اپنے کرایہ دار کو جانئے‘‘ پراجیکٹ لاہورمیں شروع کرکے مثبت قدم اٹھایا ہے، متعلقہ اداروں نے عام شہریوں اور تمام سٹیک ہولڈروں کو اس پراجیکٹ کے عمل درآمد میں سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی معاونت کرنا چاہیے، اس سرگرمی کو لاہور کے دو ٹاؤنز میں کرنے کی بجائے پورے لاہور میں شروع کیا جانا چاہئے، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ تنظیم ہے جس کو تشکیل دینے والے کارکن گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈویلپمنٹ سیکٹر سے وابستہ ہیں۔ مقامی حکومتوں ، سوک و پولیٹیکل ایجوکیشن ، انتخابی مراحل اور گورننس سے متعلقہ کاموں کے حوالے سے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی اپنی پہچان ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4