حکومت نے ایلیٹ فورس پر اربوں نچھاور کر کے عوامی دشمنی کا ثبوت دیا

حکومت نے ایلیٹ فورس پر اربوں نچھاور کر کے عوامی دشمنی کا ثبوت دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پروٹوکول ڈیوٹی دینے والی ایلیٹ فورس پر اربوں نچھاور کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے حکومت کی ترجیحات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ شامل نہیں بلکہ اپنی حفاظت ہی ہے۔ تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن )نے صوبے کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے۔
اقربا پروری اپنے عروج پر ہے عوام کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چار سالوں میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔