فرانس میں منچلوں نے گرم ہوا کے غبارے میں میوزیکل کنسرٹ سجا لیا

فرانس میں منچلوں نے گرم ہوا کے غبارے میں میوزیکل کنسرٹ سجا لیا
 فرانس میں منچلوں نے گرم ہوا کے غبارے میں میوزیکل کنسرٹ سجا لیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں منچلوں نے گرم ہوا کے غبارے میں میوزیکل کنسرٹ سجا لیا،سیکڑوں فٹ بلندی پر موسیقی کے دھنوں پر آواز کا جادو جگاتے رہے۔ایڈونچر کے شوقین نوجوان تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اورنت نئے انداز سے زندگی کا مزہ دوبالاکرتے دکھائی دیتے ہیں۔فرانس میں منچلیگرم ہوا کے غبارے میں آسمان کی سیر کرنے نکلے تو اپنے میوزیکل انسٹومنٹس بھی ساتھ لے لئے اور جیسے ہی ہاٹ ایئر بیلون سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو موسیقی سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والے ان نوجوانوں نے کہیں تو میوزک بجانا شروع کر دیا اور ان دھنوں پر ساتھ ساتھ گاتے اور جھومتے بھی رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4