آسٹریلیاکے ساحل پرنیلی ایلجی کا انبار،پانی میں برقی قمقموں کا گھمان
کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیاکے ساحل پر ایک خوبصورت نظارہ اْس وقت دیکھنے میں آیا جب وہاں نیلے رنگ کی روشنی پھیلاتے ایلجی(Algae)کا انبار لگ گیا۔ہزاروں کی تعداد میں موجود ان چمکدارایلجی میں قدرتی طور پر روشنی بکھیرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جن کی موجودگی سے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی نے پانی میں برقی قمقمے لگا دیئے ہوں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایلجی نہ صرف سمندری حیات کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ ماہی گیروں کے بھی نقصان دہ ہیں۔یہ نظارہ دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑنے کے لئے کافی تھا۔