پانچ خرگوش بی مانو کے پکے دوست بن گئے

پانچ خرگوش بی مانو کے پکے دوست بن گئے
 پانچ خرگوش بی مانو کے پکے دوست بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سچ کہتے ہیں کہ دوستی میں رنگ اور نسل کی کو ئی قید نہیں ہو تی اسی لیے تو بی مانو اور خرگوش گہرے دوست بن گئے ہیں۔ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں پالتو بلی کو 5خرگوش کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ اٹکھلیاں اور چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ان کی دوستی اس حد تک پکی ہوچکی ہے کہ یہ بی مانو بھی اپنے دوستوں کے بغیر ایک پل کے لیے بھی الگ رہنا گوارا نہیں کرتی۔خرگوش اور بلی کی دوستی پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے، جہاں ہزاروں افراد اسے دیکھ کر لطف اندوز ہوچکے ہیں۔