رواں مالی سال بچت سکیموں میں 188ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی

رواں مالی سال بچت سکیموں میں 188ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی

اسلام آباد (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) کی مختلف بچت سکیموں میں 188 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سی ڈی این ایس کے حکام نے کہا ہے کہ 13جون2017ء تک بچتوں کی وصولیوں کے مجموعی ہدف کے 82 فیصد کے مساوی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رواں مالی سال 2016-17ء کیلئے سی ڈی این ایس کیلئے قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ کاری کا ہدف228 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ 188 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

zuh/shk/msb 0906

مزید : کامرس