نئے سال کے بجٹ میں متعدد ٹیکسوں میں ریلیف دیا گیا: اپٹمپا

نئے سال کے بجٹ میں متعدد ٹیکسوں میں ریلیف دیا گیا: اپٹمپا

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائیل پراسیسنگ ملز ایسو سی ایشن ( اپٹپما) کے مر کزی چےئرمین شیخ محمد سعید اور سر پرست اعلیٰ محمد زبیر مو تی والا نے کہا ہے کہ یہ امر تاجر اور صنعتکاربرادری کے لئے باعث طمانیت ہے کہ سال2017-18ء کے بجٹ میں کو ئی نیا یا اضافی ٹیکس عا ئد کر نے کی بجائے متعدد ٹیکسوں میں ریلیف دیا گیا ہے جس کے باعث صنعتی سر ما یہ کاری اور بر آمدی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا اور بر آمدی اساس کی حامل صنعتوں با لخصوص ٹیکسٹائیل پراسیسنگ یو نٹوں کی پیداواری لا گت میں کمی کے باعث ہماری مصنو عات بین الاقوامی ایکسپورٹ ما رکیٹ میں اپنے قدم مضبوطی سے جما سکیں گی جس سے ہماری بر آمدی تجارت میں گرانقدر اضافہ ہو گا۔چےئر مین اور سر پرست اعلیٰ اپٹپما نے پانچ بڑے برآمدات کے حامل ٹیکسٹائل، لیدر، کارپٹ، سرجیکل اور سپورٹس سیکٹر زکے لئے سیلز ٹیکس زیرو ریٹنگ نظام کو جاری رکھنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ملک کی ٹیکسٹائل صنعت اور ایکسپورٹ کی ترقی کیلئے بہت سود مند ثابت ہو گا۔ مشترکہ بیان کے دستخط کنندگان نے اپنے تاثرات کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اپٹپما حکومت کی صنعت دوست پا لیسیوں کی مکمل حمایت کر تی ہے اور حکو مت کی شکر گزار ہے کیو نکہ بجٹ اعلان سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریو نیو ہارون اختر کے ساتھ ہونے والی میٹنگز میں ہم نے جو مطالبات کئے تھے ان میں سے کچھ کو منظور کر لیا گیا ہے جن میں Further Tax کو2 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کر دیا گیاہے، ڈائیز اینڈ کیمیکلز پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ اور کمی شامل ہیں۔ جبکہ باقی مطالبات منظوری کے مراحل میں ہیں جن میں RLNGاور GIDCمیں کمی اور ہمارے ممبران کو سیکشن27-Bکے تحت جاری ہونے والے نوٹسز کی واپسی کا معاملہ منظوری کے مراحل میں ہے۔

مزید : کامرس