لاہورچیمبرمیں آزاد گروپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

لاہورچیمبرمیں آزاد گروپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر( آزاد گروپ) کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر احسن وارث نے آزاد گروپ اور تنظیم حب اللہ کے زیر اہتمام سالانہ افطار ڈنرکااہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں لاہور کی 40 سے زیادہ مارکیٹوں کے صدور ،لاہور بزنس مین فرنٹ کے چےئرمین محمد امجد چودھری اور صدر راجہ حسن اختر اور عثمان غنی نے خصوصی شرکت کی۔ لاہور بزنس مین فرنٹ گروپ کے رہنماؤں نے کہاکہ 4 سال گزر جانے کے باوجود نہ کوئی ڈیم بن سکا اور نہ ہی بجلی کے شارٹ فال میں کوئی کمی آئی ۔ پچھلے 4 سالوں میں حکومت ایک بحران سے دوسرے بحران کا سامنا کرتی نظر آئی ہے حکومتی وزارء اپوزیشن کے ساتھ کراس فائر کرتے نظر آتے ہیں عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں اور حکومت اپوزیشن کے ساتھ الجھی نظر آتی ہے اور اپوزیشن نے یہ پکا ارادہ کر رکھا ہے کہ اس نے حکومت کو سکھ کا سانس نہیں لینے دینا اور نہ کام کرنے دینا ہے۔

انجمن تاجران کے صدر آغاعدنان خان، سیکرٹری جنرل نعیم میر اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے وحید گل اور علی عدنان بھی موجود تھے۔ آزاد گروپ کے رہنما سید سلمان علی، میاں جاوید علی، محمد ےٰسین، میاں عمران اصغر، میاں نواز، طارق صدیق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آزاد گروپ کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر احسن وارث نے تمام تاجر راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کامرس