پاکستان اور پولینڈ کی باہمی تجارت کا حجم 210 ملین ڈالر ہے، احمد حسنین

پاکستان اور پولینڈ کی باہمی تجارت کا حجم 210 ملین ڈالر ہے، احمد حسنین

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان اور پولینڈ کی باہمی تجارت کا حجم 210 ملین ڈالر ہے جو اس کی استعداد سے کہیں کم ہے۔ صوبہ پنجاب کیلئے پولینڈ کے اعزازی قونصلر احمد حسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کی باہمی تجارت کو با آسانی 350 ملین ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کی کاروباری و تاجر برادری کے وفود کے تبادلوں سے باہمی تجارت کے فروغ میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اعزازی قونصلر پولینڈ اور پنجاب کی کاروباری و صنعت کار برادری کے رابطوں میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس سے دونوں ممالک کی دو طرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور پاکستان اور پولینڈ کے اقتصادی روابط میں مزید وسعت و استحکام آئے گا۔

 

مزید : کامرس