تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں پر وجب الاد ا پونے 5ارب روپے وصول

تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں پر وجب الاد ا پونے 5ارب روپے وصول

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے پچھلے چار سال کے دوران تیل اور گیس تلاش کرنے والی مختلف کمپنیوں سے 4ارب 70کروڑ روپے کی واجب الادا رقوم وصول کیں۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یہ رقم بونس ، سماجی بہبود اور دیگر معاملات میں فیس کی مد میں وصول کئے گئے ۔ اس سلسلہ میں پروڈکشن بونس کی مد میں ایک ارب 63کروڑ، 92لاکھ روپے اور میرین ریسرچ فیس کی مد میں ایک ارب سے زائد رقم وصول کی گئی ہے جبکہ تیل اور گیس کی پیداوار والے اضلاع میں سماجی بہبود کے کاموں کے لئے بھی مختلف کمپنیوں سے رقم جمع کی گئی ۔

مزید : کامرس