سربیا میں منعقد پاکستان گارمنٹس ایگزی بیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سربیا میں منعقد پاکستان گارمنٹس ایگزی بیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی)نے بلغراد، سربیا میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش’’پاکستان گارمنٹس ایگزی بیشن‘‘ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 5 جولائی تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں گارمنٹس تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ نمائش کا آغاز20مارچ2018ء کو ہوگا جو تین روز جاری رہنے کے بعد22مارچ2018ء کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -