ملک میں ماچس کی صنعت سالانہ7 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے

ملک میں ماچس کی صنعت سالانہ7 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں ماچس کی صنعت سالانہ7 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، سال 1990ء میں ملک میں2.791 ارب مارچس کی ڈبیاں تیار کی جارہی تھیں جبکہ 2018ء کے اختتام تک پیداوار15.5 ارب ڈبیوں تک بڑھ جائے گی۔ ماچس برآمد کرنے والے برآمد کنندگان نے کہا ہے کہ پاکستان ماچس کی برآمدات سے سالانہ 12 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے جبکہ اس وقت پاکستان کی ماچس کی برآمدات کا سالانہ حجم 9.1 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماچس تیار کرنے والے 15کارخانے کام کررہے ہیں جن میں سے 6 خیبرپختونخوا، پانچ سندھ، تین پنجاب اور ایک کارخانہ آزاد کشمیر میں کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین معیار کی ماچس تیار کی جارہی ہے جو مصر، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، کانگو، انگولا، دارالسلام اورعراق سمیت وسط ایشیائی اور افریقہ کے ممالک کو برآمد کی جارہی ہیں۔

 

مزید : کامرس