وزیراعلیٰ پنجاب کا تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ،گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) امجد حسین کے انتقال پراظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ،گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) امجد ...

لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) امجد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کرنل (ر) امجد حسین کی تحریک پاکستان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے بانی رہنماؤں میں سے تھے اور انہوں نے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں نمایاں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم امجد حسین کی قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ کرنل (ر) امجد حسین مرحوم چیئرمین ڈیفنس کمیٹی و چیئرمین سی پیک پارلیمانی کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید اور جنرل مینجر نوائے وقت گروپ مجاہد حسین سید کے والد تھے۔

مزید : صفحہ آخر