لندن: پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

لندن: پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

لندن (ما نیٹر نگ ڈیسک)لندن میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے،ٹورنامنٹ میں کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔کینیڈ ااور اسکاٹ لینڈ کا میچ برابر ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی۔اس سے قبل لندن میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 3۔1سے شکست دی تھی جو ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی فتح تھی۔ کینیڈا کی جیت کی صورت میں پاکستان کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لیتا جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کامیابی پر پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایک ٹیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جانا تھا، تاہم دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہونے کے باعث پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ ہاکی لیگ

مزید : صفحہ آخر