متروکہ وقف املاک بورڈکا 2ارب 15کروڑ کا بجٹ منظور

متروکہ وقف املاک بورڈکا 2ارب 15کروڑ کا بجٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس 2ارب 15کروڑ کا بجٹ منظور،73کروڑ کا اضافہ محکمہ خسارے سے نکل کر 60کروڑ سرپلس میں چلا گیا۔ یہ باتیں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے متروکہ وقف املاک بورڈکے سالانہ بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ممبر بورڈ سردار ڈاکٹر درشن لال پنچھی ایم این اے،رمیش سنگھ اروڑا ایم پی اے،سید ہ سمیرا رضوی ،عامر حسین ہاشمی ،سمیت دیگر بورڈ ممبران اور افسران ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ میں سرمایہ کاری میں 74کروڑ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک ارب روپے مندر اور گورو دواروں کی تعمیر و ترقی کیلئے مختص کیے گئے ہیں ۔کورٹ سٹریٹ میں اگر وال آشرم کی تعمیر و ترقی کیلئے 8منزلہ عمارت بنائی جائے گی جس میں پارکنگ اور کمرے بنائے جائیں گے ۔جنم استھان ننکانہ صاحب میں 100کمرو ں کی تعمیراور راولپنڈی میں دفتر کیساتھ موجود جگہ پر بلڈنگ بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بورڈ کی آمدنی میں 30کروڑ روپے اضافہ ہو جائے گا ۔چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بورڈ ممبران نے مجھے ایک اعزازی تنخواہ دنے کا اعلان کیا ہے ۔میں نے یہ تنخواہ مندراور گورو دواروں کی تعمیر و ترقی کے لیے وقف کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی امرت جل کی ایکسپورٹ کا کام شروع کر دیا جائے گا۔چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے بتایا کہ یاترا آپریٹر ز رجسٹرڈ کر لیے گئے ہیں جو جلد کام شروع کر دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سکھ قوم کو اپنے اتفاق سے عناصر کو شکست دینا ہو گی ۔انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام جانکی دیوی ٹرسٹ ہسپتال کو 1کروڑروپے کا چیک دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -