چیف آفیسر میو ہسپتال اسد اسلم کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر محکمہ صحت، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چیف آفیسر سے جواب طلب

چیف آفیسر میو ہسپتال اسد اسلم کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر محکمہ صحت، کنگ ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیف آفیسر میو ہسپتال اسد اسلم کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر محکمہ صحت، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چیف آفیسر سے 22 جون تک جواب طلب کر لیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ کو چیف آفیسر میوہسپتال کی تعیناتی کا اختیار نہیں ہے، ایم ایس میو ہسپتال کو بھی چیف آفیسر کے ماتحت کر دیا گیا ہے، قانون میں میو ہسپتال میں چیف آفیسر کی کوئی آسامی ہی نہیں ہے، لہذا چیف آفیسر میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر