اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت سات نومبر تک ملتوی

اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت سات نومبر تک ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر مزید دلائل کیلئے سماعت سات نومبر تک ملتوی کر دی، جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 100 ملین کے ضمنی بجٹ کا اختیار اسحاق ڈار کو دیا، اسحاق ڈار کو سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری کا اختیار بھی دیا گیا ہے، ایک وزیر کو کابینہ کا اختیار سونپنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، وزیر خزانہ کو ضمنی بجٹ جاری کرنیکا اختیار دینے کا اقدام کالعدم کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر