لیسکو کے سب انجینئر اسد رشید کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لیسکو کے سب انجینئر اسد رشید کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے لیسکو چیف اور چیئرمین واپڈا سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، جسٹس شجاعت علی خان نے شہری شہباز عزیز کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ سب انجینئر اسد رشید کو آزاد کشمیر کوٹہ میں غیرقانونی بھرتی کیا گیا، اسد رشید کا ڈومیسائل گجرات کا ہے، آزاد کشمیر سے کوئی تعلق نہیں لہذا لسیکو سب انجینئر اسد رشید کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے