بار دانے کی تقسیم کیخلاف درخواست پر ڈی سی فصیل آباد سے وضاحت طلب

بار دانے کی تقسیم کیخلاف درخواست پر ڈی سی فصیل آباد سے وضاحت طلب

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بار دانے کی تقسیم کے خلاف درخواست پر ڈی سی فصیل آباد سے وضاحت طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اسلم شکیل کی درخوست پر سماعت کی جس میں بار دانے غیر منصفانہ تقسیم کا الزام لگایا گیا ہے. درخواست گزار کے مطابق بار دانے کی تقسیم میں حکومت امتیازی سلوک برت رہی ہے اور بڑے کسانوں کو چھوٹے کاشتکاروں پر برتری دی جارہی ہے درخواستگزار نے استدعا کی کہ متعلقہ حکام کو بار دانے کی تقسیم پر مساوی سلوک برتنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر