لاہور :5 گھروں کا نیٹ ورک 3گھریلو میٹرز کا کمرشل استعمال بے نقاب،گیس کنکشنز منقطع

لاہور :5 گھروں کا نیٹ ورک 3گھریلو میٹرز کا کمرشل استعمال بے نقاب،گیس کنکشنز ...

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس لاہور ٹاسک فورس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ گھروں کا نیٹ ورک اور 3گھریلو میٹروں کا کمرشل استعمال پکڑ کر منقطع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم لاہور قیصر مسعود کی ہدایات پر چیف انجینئر عمران الطاف ساہی اور ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کی زیر نگرانی یو ایف جی ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاعات پر ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں سبزہ زار کے علاقہ میں چھاپہ مارا تو گھریلو میٹر کے ذریعے پانچ گھروں کو گیس فراہم کرنے والا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا جسے فورس نے ختم کرکے کنکشن منطقع کردیا اور میٹر اتارلیا، علاوہ ازیں فورس نے شہر کے تین مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 گھریلو میٹرز کا ہوٹل اور دیگر کمرشل استعمال پکڑ کر کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اتار لئے۔

مزید : صفحہ آخر