حسین نواز تصویر کیس، عدالتی فیصلے سے ہمارا الزام درست ثابت ہوگیا: مسلم لیگ (ن)

حسین نواز تصویر کیس، عدالتی فیصلے سے ہمارا الزام درست ثابت ہوگیا: مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاناما کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے جواب اور عدالت عظمیٰ کے حکم سے ثابت ہوگیا کہ حسین نواز کی تصویر لیکچ پر ہمارا الزام درست تھا ،مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ سوشل میڈیا پر زیرگردش درخواست کے پس پردہ اشتہاری ہیں جلد بے نقاب ہوجائیں گے۔ عدالت عظمی کے باہر گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ اب تو ثابت ہوگیا کہ حسین نواز کی تصویر دانستہ طور پر لیک کرائی گئی اور پھر یہ معاملہ ن لیگ اور شریف خاندان کے سرڈالاگیا۔مسلم لیگ( ن) کے رہنما نے کہا کہ عدالت نے صاف کہا کہ تصویر لیک کرنے والے کی شناخت ہوگئی ہے عدالت عظمی کا یہ اعتراف ثبوت ہے کہ اس معاملے پر ہمارا الزام بالکل ٹھیک تھا لہٰذا اب قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مجرم یا مجرموں کو سزا دینی چاہیے کہ ملک میں ویڈیو ریکارڈنگ کا کوئی قانون موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حق تک پہنچنے کیلئے ہمارے قانونی ماہرین مشورہ کریں گے جس کے بعد ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے، طلال چودھری نے کہا کہ عدالت سے اشتہاری اور اس کے خلاف زیر اگلنے والے اب ن لیگ کے خلاف عدلیہ کے خودساختہ ترجمان بن گئے ہیں اور پراپیگنڈاا بھی کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر زیر گردش درخواست میں دراصل 8افراد کے خلاف نوٹس ہے اس کے پیچھے بھی یہی اشتہاری ہیں جو بہت جلد نے نقاب ہوجائیں گے۔
مسلم لیگ(ن)

مزید :

صفحہ آخر -