پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں،دیوار اور چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق،10زخمی

پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں،دیوار اور چھت گرنے سے 3افراد جاں ...

احمد پور سیال،شورکوٹ،میاں چنوں، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،کامرس رپورٹر)پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش، بجلی کا نظام درہم برہم، کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے احمد پور سیال میں کالج کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔شورکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ میاں چنوں میں بھی بارش کے باعث درخت گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔بھکر میں آنیوالے مٹی کے طوفان نے پورے شہر کو اندھیرے میں ڈبو دیا۔صوبائی دارالحکومت میں سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کرجانے پر کینال روڈ، ازمیر ٹاؤن، کھوکھر چوک سمیت متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو نماز تراویح کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزید : صفحہ آخر