توہین عدالت کی نہ کسی کا نام لیا نہال ہاشمی نے جواب جمع کرادیا

توہین عدالت کی نہ کسی کا نام لیا نہال ہاشمی نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(اے این این) سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین عدالت ازخود نوٹس پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی، ان کی تقریرکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، یہ معاملہ فوجداری قوانین کے زمرے میں نہیں آتا، اس لیے عدالت کی جانب سے دیاگیا شوکاز نوٹس واپس لیاجائے اور فوجداری مقدمے کے تحت ہونے والی کارروائی ختم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔نہال ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر تقریر کی، جسے 30 مئی کو تقریر کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، ان کی ساکھ کو متاثرکرنے کے لئے سازش کی گئی ہے اس لیے تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کیا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول