بٹ خیلہ،یمن کے سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مالا کنڈ کے 3نوجوان شہید

بٹ خیلہ،یمن کے سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مالا کنڈ کے 3نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے)سعودی اوریمن بارڈرپرباڑلگانے والے یمن کے سیکورٹی فورسزکی فائرنگ سے مالاکنڈکے تین نوجوان شہید۔نعشیں گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا ۔حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی امدادکیاجائے عوامی حلقوں کامطالبہ۔ذرائع کے مطابق مالاکنڈایجنسی گاؤں پیران کلے کے نوجوان انورعلی شاہ میاں کلے(لوئردیر) کے سجادخان ولدعمربازاورقالدرہ کلے کے حضرت ایوب خان جوگزشتہ کئی عرصہ سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھے چنددن قبل سعودی عرب اوریمن کے بارڈرپرسعودی عرب کے طرف سے حفاظتی باڑلگارہے تھے کی اسی دوران یمن کے سیکورٹی فورسزکی فائرنگ شہیدہوگئے۔ گزشتہ روزان کے نعشیں گاؤں پہنچادی گئی اورمقامی قبرستانوں میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔نعشیں گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیااورسینکڑوں ا شکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔علاقے کے عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مالی امدادکرنے کامطالبہ کیاہے۔