تیل و گیس رائلٹی فند سے 1ارب 12کرور مالیت کے منصوبوں کی منظوری

تیل و گیس رائلٹی فند سے 1ارب 12کرور مالیت کے منصوبوں کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک (بیورورپورٹ) ضلعی ترقیاتی کمیٹی (ڈیڈک) کرک نے تیل و گیس رائلٹی فنڈ سے 1ارب 12کروڑ مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی اجلاس چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان کی سربراہی میں ضلع ناظم کرک کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان سمیت جملہ سرکاری محکموں کے افسران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افتخار احمد نے شرکت کی اجلاس کے دوران سرکاری محکموں کے افسران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر کمیٹی نے اطمیان کا اظہار کیا بعداز اں مختلف تجاویز کی روشنی میں 2015-16کے رائلٹی فنڈ سے ضلع بھر میں ایک ارب بارہ کروڑ مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی گئی جس میں صوبائی حلقہ PK41میں آبنوشی ، گلیات پختگی ، انفراسٹرکچر کیلئے 30کرو ڑ جبکہ تحصیل کرک ، تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں سولر آبنوشی منصوبوں ، 15کلو میٹر پختہ سڑک کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کیلئے 82کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے کہا کہ عدالت عالیہ نے تیل و گیس رائلٹی کے حوالے سے کیئے جانیوالے فیصلے میں ترقیاتی منصوبوں پر پابندی سے متعلق ذکر نہیں کیا ہے ہم نے ڈیڈک ایکٹ کے تحت چھان بین کے بعد منصوبوں کی منظوری دی ہے۔