بینظیر بھٹو شہید کا 64 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

بینظیر بھٹو شہید کا 64 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن و سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کا 64 واں یوم پیدائش آج (بدھ) کو ملک بھرمیں منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد رمضان المبارک کی مناسبت سے مختلف مقامات پر غرباء اور مساکین کیلئے افطاری کا اہتمام کیا جائے گا ۔پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں اور کارکنوں نے افطار کے اوقات کار کے بعد سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کے پروگرام بھی ترتیب دئیے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کرے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول