شہرقائد میں رواں ہفتے موسم خوشگوار رہنے کا امکان

شہرقائد میں رواں ہفتے موسم خوشگوار رہنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں رواں ہفتے موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے اور صبح و شام بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال اور لوڈشیڈنگ سے پریشان اہل کراچی کے لیے خوشخبری دی ہے کہ رواں ہفتے موسم خوشگوار رہے گا جب کہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے صبح اوررات کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا اورعید پربھی شہری بارش سے لطف و اندوز ہوسکیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 4 روز تک تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔خیال رہے رمضان کے آغاز سے ہی کراچی میں شدید گرمی اور حبس کا موسم ہے جب کہ ملک دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول