عید کے بعد حکومت کیخلاف گرنیڈ الائنس بننے کے امکانات ہیں‘ مرتضیٰ محمود

عید کے بعد حکومت کیخلاف گرنیڈ الائنس بننے کے امکانات ہیں‘ مرتضیٰ محمود

صادق آباد(تحصیل رپورٹر )عید کے بعد حکومت کیخلاف مشترکہ گرینڈ الائنس بننے کے امکانات ہیں اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑا سکتے ہیں ‘حکومت جے آئی ٹی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر نے کی بجائے انصاف کے تقاضے پورے کرے ،پوری قوم انصاف کیلئے ہر ممکن قربانی دینے کیلئے تیار ہے کرپشن زدہ حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ہیں ‘ میاں سعید احمد و(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

حید ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاتہ تھے جن کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا ان کی وفات سے پارٹی میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پر نہیں ہو سکتا ،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے سینئر قانون دان میاں سعید احمد وحید کی وفات پر انکے بیٹے میاں خالد بن سعید ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن شبیر احمد خالطی‘ سابق صدر بار عدنان مصطفی خان‘ ترجمان بار ملک عبدالرؤف سولنگی‘ سید عابد حسین گیلانی‘ اصغر علی چوہدری‘ میاں حبیب سلطان ‘حافظ فیض الرحمن بھیٹ‘ سیٹھ پنوں رام ‘نوید عباس ودیگر بھی موجود تھے ۔ مخدوم مرتضیٰ محمود نے کہاکہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جانیوالے بھگوڑوں کوعبرتناک شکست سے دو چار کیاجائیگا پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں ابھرتی ہوئی قوت ہے جسے روکنا ناممکن ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت کی چیرہ دستیوں اور غنڈہ گردی کیخلاف بھرپور طریقے سے میدان میں نکل کر اپنا کردارادا کرے گی انھوں نے کہاکہ حکمران جے آئی ٹی کے جراتمند ارکان کو دھمکیاں دینے کی بجائے قوم کا لوٹاہوا پیسہ واپس کر کے قوم سے معافی مانگیں عید کے بعد سیاسی قربانی ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر