رواں مالی سال اپریل کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.80 فیصد اضافہ ہوا

رواں مالی سال اپریل کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.80 فیصد اضافہ ہوا

ملتان(جنرل رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء میں اپریل کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں23.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل2017ء (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات کا حجم 17.47 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2016ء کے دوران درآمدات کا حجم 14.1ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2016ء کے مقابلہ میں اپریل 2017ء کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں23فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر