جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا ‘ یوسف رضا گیلانی

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا ‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان ( نیوز رپورٹر )پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے زیراہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیا اس تقریب کے مہمان خصوصی سینئر وائس چیئرمین ،سابقہ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی تھے اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ،سیکرٹری تعلقات عامہ نفیس احمد انصاری ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی ،سیکرٹری اطلاعات(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

چوہدری محمدیسٰین سابقہ ایم پی اے ملک محمدعباس راں ،ملک محمدارشد راں چوہدری ،،سید عارف شاہ ،ڈاکٹر جاوید صدیقی ،محمدعثمان بھٹی ،شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ ،ملک محمدنسیم اورسٹی صدر اے ڈی خان بلوچ سٹی جنرل سیکرٹری ،سیکرٹری اطلاعات ریاض بھی تھے اس موقع پر سابقہ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ آج ہم شہید بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ پرعہد کرتے ہیں کہ ہم بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں گے اورپیپلزپارٹی کے پرچم کوکونے کونے میں اورگلی میں لے کرجائیں گے ۔پیپلزپارٹی اس ملک کی غریب عوام کی ہمدرد جماعت ہے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے عوام کوپیپلزپارٹی کاساتھ دینا ہوگا ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے ۔ہم عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے عوامی منشور لے کرپورے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے ۔ پیپلزپارٹی ہی اس قوم کی اصل میں جماعت ہے اس موقع پر تمام عہدیداران نے عہد کیا کہ ہم دن رات پارٹی کی بہتری کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے ۔پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے زیراہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کاکیک سابقہ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کاٹ رہے ہیں اس موقع پر خواجہ رضوان عالم ،نفیس انصاری ،میاں کامران عبداللہ مڑل ،راؤ ساجد علی ،چوہدری محمدیسیٰن ،ملک عباس راں ،ملک ارشد راں ،ملک نسیم لابر ،اے ڈی خان بلوچ ،ریاض رضا ،شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ ،سید عارف شاہ ،چوہدری محمدیسیٰن اوردیگر موجودتھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر