رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضیٰ رحیم کھر کی ڈگری جعلی قرار‘ ہائیکورٹ کا چیئرمین بورڈ کو 2ماہ میں رپورٹ جمع کرانیکا حکم

رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضیٰ رحیم کھر کی ڈگری جعلی قرار‘ ہائیکورٹ کا ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر کی ڈگری جعلی قرار ،ہائی کورٹ کا بورڈ چےئرمین کو 2ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم ،حلقہ پی پی 253ممبر صوبائی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہوئی کیس کی سماعت کرتے ہوئے مسٹر جسٹس حبیب اللہ عامر نے ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ رحیم کی میٹرک ایف اے کی سنند کو جعلی قرار دیتے ہوئے چےئرمین بورڈ آف سیکنڈری اینڈ انٹر میڈیٹ ڈیرہ غازیخان کو 2ماہ کے اندر رپورٹ کرنے کا حکم دیا،واضح رہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر کی جعلی ڈگری کے حوالے سے کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر پر الزام ہے کہ وہ میٹرک کے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کی بنیاد پر ان پر ڈسپلنری کمیٹی نے ان پر نقل کا کیس بنایا تھا لیکن ممبر صوبائی اسمبلی نے اپنی خاندانی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اس وقت کے نئے آنے والے چےئرمین بورڈ سے اپنی سنند جاری کروالی تھی جو قانونی طور پر جعلی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر