امیرالمومنین حضرت علیؓ کی شان میں گستاخی کا نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کرینگے، علامہ سبطین حیدر سبزواری

امیرالمومنین حضرت علیؓ کی شان میں گستاخی کا نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج اور ...

ملتان (سٹی رپورٹر)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے شیخ ولی خان المظفر نامی مولوی کی طرف(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

سے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرنے اور اس گستاخ کی ناپاک جسارت کی سہولت کاری میں اردو اخبار (جہان پاکستان) پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نبی اور امام معصوم ہوتے ہیں، جن سے گناہ سرزد ہی نہیں ہوتا۔چونکہ وہ عصمت و طہارت کی مثال اور حجت خدا ہوتے ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام پر نعوذ باللہ شراب نوشی کاالزام لگا کر ولی مظفر نے گستاخی کا ارتکاب کیا ہے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اخبار کامعذرت شائع کرنا کافی نہیں، مصنف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے قرارواقعی سزادی جائے۔حکومت اور متعلقہ اداروں نے نوٹس نہ لیا تو احتجاج ہوگا اور قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر