نارووال :زہریلہ کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

نارووال :زہریلہ کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد کی حالت غیر،ہسپتال ...

نارووال(میاں محمد شفیق سے) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کی حالت غیر ہو گئی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق قصبہ قلعہ کالر ولا کے رہائشی محمد نواز کے اہلخانہ نے افطاری کے وقت مشروبات پیئے اور کھانا کھایا تاہم کچھ ہی دیر بعد اہلخانہ کی حالت تشویشناک ہو نے لگی ،اہلخانہ کو فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ،متاثرہ افراد میں دو مرد محمد نواز اور محمد حادی ،تین بچے تین سالہ محمد عیسیٰ ،اٹھ سالہ محمد عبداللہ ،دس سالہ نعمان اور چھ خواتین شامل ہیں ،جنہیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ مریضو ں کو فوڈ پوائزننگ ہوئی ہے ،ان کے معدے واش کئے جارہے ہیں ، جلد حالت بہتر ہونے کی توقع ہے ۔

نارووال خاندان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر