جے آئی ٹی اراکین کو حکومتی دھمکیاں قابل مذمت ہیں‘ جہانگیر ترین

جے آئی ٹی اراکین کو حکومتی دھمکیاں قابل مذمت ہیں‘ جہانگیر ترین

لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن )پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے ۔ پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا اس مقابلے میں ن لیگ کا صفایا کردیں گے۔ گزشتہ روز لودھراں کے مختلف علاقوں میں ورکرز اور سپورٹر ز سے ملاقات کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

دوران گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست سے تنگ پیپلزپارٹی کے اچھے اور تگڑے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ دیگر مضبوط لوگ بھی ہمارے رابطے میں ہیں جو جلد پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔ آئندہ الیکشن میں پورے ملک میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور انشاء اللہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کو متنازعہ اور اراکین کو دھمکایا جارہاہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والے بے نقاب ہوچکے،اب آئندہ الیکشن میں عوام ان سے حساب لیں گے۔ جہانگیر خان ترین لودھراں شہر اور ڈانوراں میں مختلف شخصیات کی وفات پر ان کے گھروں میں گئے ،لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔ جہانگیر خان ترین قریشی والا میں پی ٹی آئی رہنما پیر ملازم حسین ہاشمی کی وفات اور دھنوٹ میں رانا محمد اشفاق کی وفات پر ان کے گھروں میں گئے اورلواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر