میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ،عدنان عشرت کی درخواست ضمانت منظور

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ،عدنان عشرت کی درخواست ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے 22اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملوث ملزم عدنان عشرت کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 22اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملوث ملزم عدنان عشرت کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ملزم کے وکیل محمد لطیف پاشا ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔پولیس نے عدنان عشرت کے خلاف دو مقدمات 22 اگست کے حوالے سے تھانہ آرٹلری میدان میں بنائے ہیں ۔عدالت میں پولیس ملزم کے خلاف اب تک ثبوت فراہم نہیں کر سکی ۔ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عدنان عشرت کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر