معاشرے میں اخلاقی اقدار کا قیام ترقی و امن کا ذریعہ ہے‘ حکیم عبدالمجید

معاشرے میں اخلاقی اقدار کا قیام ترقی و امن کا ذریعہ ہے‘ حکیم عبدالمجید

ملتان (سٹی رپورٹر)جامع مسجد محمدی محمود کوٹ کے بانی و متولی حکیم عبد المجید نے کہاہے کہ رمضان المبارک صبر اور اﷲ کی رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے کی آمد کے موقع پر خوشی کا اظہار کرنا ایمان کے کامل ہونے کی علامت ہے۔ رمضان المبارک کے تقاضے پورے کرکے دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اہل ایمان کو تنگی سے بچانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کو بھی رمضان المبارک کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاہے کہ اتحاد بین المسلیمن کا فروغ امت کی کامیابی کا باعث ہے معاشرے میں اخلاقی اقدار کا قیام ترقی کا سبب اور قیام امن میں معاون بن سکتا ہے ،رسول کریم ؐ کی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے ہم سب کو انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنانا چاہیے تاکہ دنیاو آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر بن سکے انہوں نے کہاہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں پائے جانے والے ماہ رمضان المبارک کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی بخشش کا سامان پیدا کریں گ انہوں نے کہاہے کہ اتحاد بین المسلیمن کا فروغ امت کی کامیابی کا باعث ہے معاشرے میں اخلاقی اقدار کا قیام ترقی کا سبب اور قیام امن میں معاون بن سکتا ہے ،رسول کریم ؐ کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے ہم سب کو انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنانا چاہیے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر