سندھ ہائیکورٹ کی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ کی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔منگل کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کے وکیل رشید احمد رضوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیاز کھوسو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس ملا ہے اور ہراساں کیا جارہا.ہے ۔تیرہ جون کو نوٹس جاری کیا اور اگلے ہی روز تمام بینک ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے ۔یہ نوٹس قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا ہے ۔اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔رشید اے رضوی کے دلائل کے بعد عدالت نے نیب کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر