نیب کیطرف سے سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر اسحاق فانی کیخلاف یونیورسٹی اساتذہ کے بیانات قلمبند کرنیکا سلسلہ شروع
ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر فاصلاتی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
نظام تعلیم ڈاکٹر اسحاق کے خلاف نیب نے یونیورسٹی کے اساتذہ کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی لاہور سے آئی ہوئی ٹیم نے زکریا یونیورسٹی میں ڈاکٹر اسحاق فانی کے خلاف کتابوں کی خریداری میں کرپشن کیس کی انکوائری شروع کردی ہے جو تین دن تک جاری رہے گی ‘پہلے روز یونیورسٹی کے 39 اساتذہ کو بلایا گیا اور ان سے کتابوں کی خریداری کے بارے میں سوال جواب کئے گئے ‘واضح رہے کہ تین روز میں 198افراد کے بیان قلمبند کئے جائیں گے۔