پاکستان کا مستقبل دینی قوتوں کے ساتھ وابستہ ہے،راشدنسیم

پاکستان کا مستقبل دینی قوتوں کے ساتھ وابستہ ہے،راشدنسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کا شاندار مستقبل اسلام اوردینی قوتوں کے ساتھ وابستہ ہے، جس طرح پاکستانی بلے بازون نے بھارت کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے تمام تجزیہ غلط ثابت کردیئے اسی طرح ملک میں مثبت تبدیلی اور اسلامی انقلاب برپا ہوکر رہے گا۔ سیکولر قوتوں کو شکست اور دینی جماعتوں کے حوالے سے تمام تجزیے غلط ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر اسکوائر غربی میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشد نسیم نے مزید کہا کہ گذشتہ 70سالوں سے ملک پر مسلط سیکولر ولادین ٹولے نے ملکی دولت کی لوٹ مار کی ہے، پانامہ لیکس ،ڈان لیکس سے لیکر قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست میں کسی بھی دینی پارٹی کے فرد کا نام نہیں ہے، دینی جماعتوں نے ہمیشہ منبر ومحرام سے لیکر فلاحی اداروں تک قوم کی خدمت اور ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے ،جبکہ دوسری جانب دور جدید کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے سیاستدانوں نے قومی خزانے کی لوٹ مار اور مالی واخلاقی کرپشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پانامہ لیکس سے دستی لیکس تک اس کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن وکرپٹ قیادت اوراسلامی پاکستان ہی تمام مسائل کا حل اورملکی سالمیت کا ضامن ہے،ملک مثبت تبدیلی کے لیے انفرادی واجتماعی اوراسلامی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کرناہی رمضان کا پیغام ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر