یو بی ایل فنڈز نے سب سے بڑی عوامی سرمایہ کاری کا مقام پا لیا
کراچی(اکنامک رپورٹر) منفرد Fund-of-Funds مصنوعات کے سرخیل یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹیڈ (UBL Funds) نے اپنے سب سے حالیہ اسلامک ایکٹوایلوکیشن پلان، الامین اسلامک فنانشل پلاننگ فنڈ II ( شریعت کے مطابق Fund-of-Funds کی اسکیم)کے تحت ایک منصوبہ الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان VIII (AIActAP-VIII)کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کا جشن منایا۔5.3 ارب پاکستانی روپے سے زائدکی ابتدائی کل سرمایہ کاری کے ساتھ الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان VIII اب پاکستان کی صنعت میں سب سے بڑا ایکٹو ایلوکیشن پلان ہے۔ الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان viii (AIActAP-VIII)کی انویسٹمنٹ پالیسی کو منظوری شرعی مشیروں مفتی محمد حسان کلیم اور مفتی محمد نجیب خان نے دی ہے۔ یہ پلان دو سال کی کل مدت کے لیے اثاثوں کے مختلف درجات پر سرمایہ کاری کی کمیٹی کی تحقیق پر مبنی نقطہ نظر کی بنیاد پر انتہائی فعال طریقے سے اسلامک ایکویٹی(Equity) اور اسلامک انکم؍ منی مارکیٹ mutual فنڈز کے درمیان سرمایہ کاری کو مختص کرتا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ممکنہ منافع کا حصول ہے۔ اس سیریز کی پہلی پیشکش ، AIActAP-I ، اب پختگی کے مراحل میں ہے جس نے 31 مئی 2017کے مطابق اپنے آغاز سے ہی 43 فیصد سے زائد کا مطلق منافع کمایا ہے۔UBL فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر قادری نے کہا کہ الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان سیریز کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی ہے۔ یہ سیریز ہمارے صارفین کے لیے ان کے رسک پورٹ فولیو کو سمجھتے ہوئے منافع بخش ریٹرن کی پیشکش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان عوامی پیشکشوں کا اجراء ہمارے سابق الامین اسلامک ایکٹو ایلوکیشن پلان کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔ یو بی ایل فنڈ منیجرز اپنے صارفین کے لیے طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبوں پر مبنی سرمایہ کاری کے مواقعوں کی طویل فہرست کی پیشکش کر رہا ہے۔ مزید برآں ہم مسرور ہیں کہ اپنی نوعیت کے اس پہلے اقدام سے سرمایہ کاروں اور عمومی طور پر فنانشل مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔